جون سے ستمبر تک جنوبی ایشیا ء کے زیادہ تر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش ،اوسط سے زیادہ درجہ حرارت کی پیشگوئی

جون سے ستمبر تک مون سون جنوبی ایشیا ء کے زیادہ تر حصوں میں زندگی پر حاوی رہتا ہے، مہلک سیلاب کا سبب بھی بن سکتا ہے

جمعرات 8 مئی 2025 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اس سال جون سے ستمبر تک جنوب مغربی مون سون سیزن کے دوران جنوبی ایشیا ء کے زیادہ تر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش اور اوسط سے زیادہ درجہ حرارت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔علاقائی ماحولیات سے متعلق 9 جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان ،افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، میانمار، نیپالاور سری لنکا کے قومی موسمیاتی اور ہائیڈرولوجیکل سروسز نے مشترکہ طور پر نقطہ نظر تیار کیا تھا جس کے مطابق مقامی سطح پر فیصلہ سازی کی پیشگوئیوں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس پیشگوئی میں موجودہ عالمی ماحولیاتی حالات کا ماہرانہ جائزہ شامل تھا۔ڈبلیو ایم او کا کہنا ہے کہ اس وقت غیر جانبدار ایل نینو سدرن اوسلیشن کی صورتحال بحر الکاہل میں موجود ہے، اور توقع ہے کہ جنوب مغربی مون سون سیزن کے دوران یہ سلسلہ جاری رہے گا، ایل نینو، لا نینا اور دیگر ماحولیاتی مظاہر بشمول بحر ہند کے ڈپول کو اہم اثر انداز ہونے والے عوامل سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی نصف کرہ میں برفانی تودوں میں کمی بھی اہم عنصر ہے، جنوری اور مارچ میں برف باری گزشتہ 59 سال کے دوران بالترتیب چوتھی اور چھٹی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ڈبلیو ایم او کا کہنا ہے کہ جون سے ستمبر تک مون سون جنوبی ایشیا ء کے زیادہ تر حصوں میں زندگی پر حاوی رہتا ہے، اور خطے کے بیشتر حصوں میں 75 سے 90 فیصد سالانہ بارشوں کا حصہ برستا ہے، یہ قومی معیشتوں، زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کی جان ہے، لیکن مون سون سیزن مہلک سیلاب کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ڈبلیو ایم او نے کہا کہ ان عوامل کے پیش نظر نشاندہی ہوتی ہے کہ سب کے لیے ارلی وارننگ کا عالمی اقدام ترجیح کیوں ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور جنوبی پاکستان میں معمول سے کچھ زیادہ بارش کا رجحان ہوسکتا ہے جس میں سب سے زیادہ بارشیں شمال مشرقی پنجاب میں ہوں گی، تاہم شمالی علاقوں میں معمول سے قدرے کم بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مئی سے جولائی تک معمول سے زیادہ بارش سے قحط زدہ علاقوں میں مٹی کی نمی کی کمی دور ہونے کی توقع ہے تاہم حکام نے خبردار کیا کہ خاص طور پر جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو اور سیزن کی دوسری ششماہی میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔شمالی علاقوں میں بلند درجہ حرارت سے برف پگھلنے میں تیزی آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔ڈبلیو ایم او کا کہنا ہے کہ مون سون کی پیشگی معلومات زراعت، توانائی، صحت عامہ اور خطرے کے انتظام میں منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کو تقویت دیتی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دبا ئوبن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دبا ئوبن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک ر ہنے کا امکان

لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک ر ہنے کا امکان

مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

مئی اور جون میں ممکنہ ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے 04 دن شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں اگلے 04 دن شدید گرمی رہے گی، محکمہ موسمیات

بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان

بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ  چار دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ،   محکمہ موسمیات کا انتباہ

ملک کے بیشتر میدانی علاقے آئندہ چار دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ر ہے گا، محکمہ موسمیات

پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

پنجاب میں سورج زمین پر اُتر آیا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی

پنجاب میں سورج زمین پر اُتر آیا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی