ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:09

ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2025ء) ملک بھر میں 19 تا 25 جولائی متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے ممکنہ سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے تمام شہریوں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، خیبر پختونخوا کے اضلاع نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات، دیر اور دیگر بالائی پہاڑی علاقوں میں دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ اسی طرح پنجاب کے مختلف شہروں بشمول راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، u ساہیوال، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں شدید بارشوں اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، بدین، لاڑکانہ، جامشورو، نوابشاہ، میرپورخاص اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں سڑکوں، گلیوں اور انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔

نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد قیمتی اشیاء اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا بندوبست کریں۔ مقامی انتظامیہ نکاسی آب کے لیے مشینری اور پمپس تیار رکھے اور فوری اقدامات یقینی بنائے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں اور سرکاری اعلانات پر عمل کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پوٹھوہار ریجن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال برقرار

پوٹھوہار ریجن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال برقرار

ملک میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ، ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ، عوام کو احتیاطی تدابیر ..

ملک میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ، ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ، عوام کو احتیاطی تدابیر ..

ملتان ، مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

ملتان ، مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

19 جولائی کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

19 جولائی کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

راولپنڈی  میں 15 گھنٹے سے بارش جاری، رین ایمرجنسی نافذ   ،واسا  ہائی الرٹ

راولپنڈی میں 15 گھنٹے سے بارش جاری، رین ایمرجنسی نافذ ،واسا ہائی الرٹ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ..

موسلا دھار بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، محکمہ ..

موسلا دھار بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، محکمہ ..

لاہور موسلادھار و طوفانی بارش،کمشنر لاہور زید بن مقصود کے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں و قریبی تحصیلوں ..

لاہور موسلادھار و طوفانی بارش،کمشنر لاہور زید بن مقصود کے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں و قریبی تحصیلوں ..

پی ڈی ایم اے  نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مو سلا دھار بارش کی پیشنگوئی   ..

پی ڈی ایم اے نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مو سلا دھار بارش کی پیشنگوئی ..

اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث شہروں میں سیلابی صورتحال   کا خدشہ ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

محکمہ موسمیات کی کراچی میں 18 جولائی کی شام سے بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں 18 جولائی کی شام سے بارش کی پیشگوئی

مون سون کے رنگ،اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

مون سون کے رنگ،اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش