حالیہ بار ش فصلوں کے لئے سونا ، 8 جنوری کو ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ، ڈی جی موسمیا ت

پیر 4 جنوری 2016 14:49

حالیہ بار ش فصلوں کے لئے سونا ، 8 جنوری کو ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ، ڈی جی موسمیا ت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث خشک سالی میں کمی آئی ہے اور یہ فصلوں کے لئے سونا ثابت ہو رہیہے ۔ 8 جنوری کو ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بارشوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے بند ہو چکا ہے یہ سلسلہ مغربی لہر کے ذریعے شروع ہوااور بلوچستان سے ہوتے ہوئے کے پی کے کے جنوبی علاقوں سے ہوتے ہوئے پنجاب کے شمالی علاقوں سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر تک بارشوں برف باری کا باعث بنی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 5 سے 10ملی میٹر بارش ہوئی ہے جبکہ 4 سے 6 انچ برف باری ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ کمزور تھا مگر آہستہ رفتار سے بارش ہونے کی وجہ سے تمام بارشوں کا پانی زمین میں جذب ہو گیا ہے جو خشک سالی سے متعلقہ فصلوں کے لئے سونا ثابت ہوگی اور اس سے مفید ہونے والی فصلوں میں سرفہرست گندم ، چنا اور سرسوں ، مسور ، مونگ اور چارے کی فصلیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ 8 جنوری سے ملک میں بارشوں کا ایک سلسلہ شروع ہونے والا ہے جو بلوچستان کے پی کے ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درمیانی مقدار کی بارش اور برف باری کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے عوام 8 جنوری کو ان علاقوں کی سیاحت کے لئے منصوبہ بندی کر سکتے ہیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..