امریکہ اور برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد چین میں بھی شدید برفباری نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا

پولینڈ میں شدید سردی سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی

منگل 5 جنوری 2016 15:22

نیویار ک/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) امریکہ اور برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد چین میں بھی شدید برفباری نے زندگی کا نظام درہم برہم کردیا ۔ پولینڈ میں شدید سردی سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاستوں میزوری اور الینوائے میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے‘ ریاست ٹینیسی کے دریائے میسیپی میں آئندہ چند روز میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے سے شدید سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں عروج پر پہنچ گئیں انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں بارشوں اور سیلاب سے متعدد مکانات ‘سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے ‘اسکاٹ لینڈ میں سیلاب سے 400 سالہ قدیم عمارت کے ڈوب جانے کا خطرہ پیدا ہو گیاادھرشمال مشرقی چین کے صوبہ زنجیانگ میں دس روز سے جاری برف باری میں متعدد سیاح پھنس کر رہ گئے ‘ کئی علاقوں میں دو میٹر برف پڑ چکی ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ‘ پولیس ‘ فوج اور ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں بند سڑکیں کھولنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

پولینڈ میں سردی کی شدید لہر سے مزید 21 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد سردی سے مرنے والوں کی تعداد 40سے تجاوز کر گئی ہے۔ درجہ حرارت منفی 18ڈگری تک گر گیا ہے۔ حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں -

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..