”جنوری نے دسمبر کو بھی مات دیدی“

دھند کا راج ، متعدد شہروں میں درجہ حرارت منفی سینٹی گریڈ ،اسلام آباد پشاور موٹر وے پر حد نگاہ بیس میٹر رہ گئی ، پولیس کی دوران سفر ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت

جمعہ 22 جنوری 2016 12:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) ”جنوری نے دسمبر کو بھی مات دیدی“ ملک کے مختلف حصوں میں دھند کا راج برقرار ہے ، سکردو کا درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا۔ لاہور سمیت بعض شہروں میں سورج گویا روٹھ ہی گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید چند دن شدید سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جدھر دیکھیں دھند ہی دھند اور رگوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج ، اسلام آباد سے پشاور موٹر وے پر حد نگاہ پندرہ سے بیس میٹر رہ گئی۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شدید دھند نے جڑواں شہروں پر بھی تا حدنگاہ چادر تان لی ، شہر اقتدار کا ہر منظر دھندلا گیا۔ نیشنل ہائی وے پر چیچہ وطنی سے ملتان تک ہر طرف گہری دھند کی وجہ سے ٹریفک رینگنے لگی۔

(جاری ہے)

رحیم یار خان اور صادق آباد کے علاقوں میں بھی دھند نے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے ، ملک کے زیادہ تر علاقوں میں رگوں میں خون جما دینے والی سردی بھی اپنے جوبن پر ہے۔ لاہور سمیت بیشتر شہروں میں سورج گویا روٹھ ہی گیا۔ پہاڑی علاقوں کو دیکھیں تو پارہ اس حد تک نیچے چلا گیا کہ گھروں اور سڑکوں پر پانی تک جم گیا۔ سکردو ، منفی بارہ سینٹی گریڈ کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت میں پہلے نمبرپر رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے چند روز شدید سردی کی موج مستی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..