کروڑوں امریکی برفانی طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں ‘ امریکی محکمہ موسمیات

جمعہ 22 جنوری 2016 12:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) امریکہ کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں شدید برفباری سے کروڑوں افراد کی زندگی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔نیشنل ویدر سروس نے اپنی تنبیہ میں کہا کہ واشنگٹن اور بحرِ اوقیانوس کی ساحلی ریاستوں میں مفلوج کر دینے کی صلاحیت رکھنے والے برفانی طوفان میں ریکارڈ برف پڑنے کا امکان ہے۔

پیشن گوئی میں کہا گیا کہ طوفان کے دوران بعض علاقوں میں چند گھنٹے کے دوران تقریبا دو فٹ تک برف پڑے گی اور اس کا سب سے زیادہ اثر ریاست واشنگٹن پر ہوگا۔حکام کے مطابق طوفان کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ ٹرین اور فضائی سفر بھی کچھ وقت کے لیے روکنا پڑے۔پیشن گوئی کے بعد امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں دکانوں پر عوام کی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں ‘ دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ویدر سروس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ زبردست برفباری اور تیز ہوا کے ساتھ اڑنے والی برف سے خطرناک صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے جو زندگی اور جائیداد کے لیے خطرہ ثابت سکتی ہے۔واشنگٹن کے میئر نے شہر میں 15 دنوں کے لیے ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ریاست میری لینڈ، نارتھ کیرولائنا ، پینسلوینیا اور ورجینیا کے گورنروں نے بھی ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے۔اس دوران تمام سکول بند رہیں گے اور انتظامیہ نے برف سے نمٹنے کے لیے ابھی سے سڑکوں پر نمک ڈالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..