امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے بعد بحالی کا کام شروع ،ہلاکتیں 28 ہو گئیں، 8کروڑ افراد متاثر

پیر 25 جنوری 2016 12:15

واشنگٹن ۔ 25جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء)امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے بعد بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ جمعہ سے اتوار تک امریکا کی بیس ریاستوں ہونے والی شدید برف باری کے دوران پانچ فٹ سے زیادہ برف پڑی جس کے نتیجہ میں 28سے زیادہ افراد ہلاک اور8کروڑ افراد متاثر ہوئے سب سے زیادہ برف ورجینیا میں 42 انچ ریکارڈ کی گئی۔

حکام کی جا نب سے نقصان کا تخمینہ ایک ارب لگایا گیا ہے۔حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان تھم گیا ہے جس کے بعد برف ہٹانے اوربحلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ہے۔ طوفان تھم جانے کے بعد اثرات اب بھی دیکھے جا سکتے ہیں لاکھوں افراد بجلی سے تاحال محرو م ہیں۔

(جاری ہے)

نیو یارک اور واشنگٹن میں زندگی کا پہیہ رک گیا تھا نیو یارک کے میئر کا کہنا ہے کہ1869کے بعد یہ دوسری بڑی برف باری تھی۔

انھوں نے کہا کہ طوفان کے بعد لگائی جانے والی سفری پابندیاں اب اٹھائی جا رہی ہیں۔ واشنگٹن اور ورجینیا کے حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں تاکہ بحالی کا کام بہتر انداز میں کیا جا سکے۔نیو یارک کے گورنر اینڈریو نے ڈرائیور حضرات سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کی صورت میں ہی سفر کریں۔نیویارک کے پبلک اسکول آج کھل جائیں گے ، اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ کے آج سے کھلنے کے امکانات ہیں۔

ادھر واشنگٹن ڈی سی،نیوجرسی ،ہارورڈ اور بالٹی مور کے اسکول ابھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیویارک اور بالٹی مور میں برفانی طوفان کے باعث بند کی گئی سڑکیں کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔ادھر نیوجرسی کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جب کہ برف باری کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..