امریکہ کے مشرقی علاقوں میں تاریخ کا بدترین سرد طوفانوں گزرگیا برف ہٹانے اور صفائی کا مرحلہ شروع

معمولات زندگی کے پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔حکام

پیر 25 جنوری 2016 12:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) امریکہ کے مشرقی علاقوں میں تاریخ کے بدترین سرد طوفانوں میں سے ایک کی زد میں آنے کے بعد اب برف ہٹانے اور صفائی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ معمولات زندگی کے پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔پیر کو امریکہ کے سرکاری امور بند رہیں گے لیکن انتہائی ضروری عملہ اپنے کام پر موجود ہوگا۔

واشنگٹن میں برف کی دبیر تہہ کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں زیر زمین ریلوے کے نظام کو محدود پیمانے پر بحال کر دیا گیا ہے جب کہ تینوں ہوائی اڈوں سے فضائی سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔واشنگٹن اور اس کے گرد و نواح میں اسکول بند رہیں گے جب کہ کانگریس میں پیر کو متعدد مسودہ قانون پر ہونے والی رائے شماری ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک سے لے کر دیگر خلیجی ریاستوں تک کے میئرز اور گورنرز نے اپنے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فی الحال گاڑیاں چلانے سے گریز کریں تاکہ شاہراہوں اور گلیوں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جا سکے اور دیگر ہنگامی امداد کے کارکنوں کو اپنے کام میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نیو جرسی میں برفانی طوفان سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جہاں پانی رہائشی اور کاروباری عمارتوں میں داخل ہو گیا تھا۔اس طوفان کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 بتائی گئی ہے جن میں کار حادثات کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو برف ہٹاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔پنسلوینیا میں ایک شخص اپنی کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوا۔ اس کی گاڑی کا انجن اسٹارٹ تھا کہ برف ہٹانے والوں کی زد میں آکر گاڑی پوری طرح برف میں دب گئی اور گاڑی سے خارج ہونے والی کاربن مونوآکسائیڈ کے باعث یہ شخص دم توڑ گیا۔اس شدید طوفان کے دوران ڈھائی سے تقریباً چار فٹ تک برفباری ہوئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..