محکمہ موسمیات کی اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، فاٹا، بلوچستان میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

بدھ 27 جنوری 2016 11:06

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، فاٹا، بلوچستان میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد /پشاور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کل جمعرات اور جمعہ کو اسلام آباد،خیبرپختونخواہ، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی سنادی ، دادی کوئٹہ اور گردونوح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہونے سے سردی کی شدت میں کمی ہوئی، شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردو نوا ح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں کمی ہوگئی ، وادی میں کم سے کم درجہ حرارت 7درجہ درجے سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب صوبے کے شمالی علاقوں سمیت مختلف سرد علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

سبی میں کم سے کم منفی دو درجہ سینٹی گریڈ،ژوب میں ایک درجہ سینٹی گریڈ ،جبکہ بارکھان میں دو درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات سے ہفتہ کے دوران چترال، کالام، مالم جبہ، بالائی دیر، کاغان، ناران، شانگلا، مری، گلیات نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، سکردو، ہنزہ نگر، غذر اور گانچے میں اچھی برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔جمعرات اور جمعہ کے روز گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں اچھی بارش کی توقع ہے ۔

پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں حالیہ شدید دھند کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 07، گوپس، ہنزہ منفی 06، پاراچنارمنفی 05، مالم جبہ، استور منفی03، دیر، سبی منفی 02، گلگت منفی 01 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلا م آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔پاراچنار11، مالم جبہ09، دیر، پٹن05، لوئر دیر 04،سیدوشریف03، مری، کالام، راولاکوٹ02، اسلام آباد، ایبٹ آباد، بالاکوٹ01ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ 05، کالام، استور، مری میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

ملک کے میدانی علاقوں میں  موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید  بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش   کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے  تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی