اسلام آباد ،خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد

ہفتہ 30 جنوری 2016 11:20

اسلام آباد /گلگت /چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) اسلام آباد ،خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سردہوگیا ، چترال میں برفباری سے لواری ٹنل میں گاڑیاں پھنس گئیں ،مسافروں کو مشکلات کاسامنا رہا،گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برفباری سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ،کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، فاٹا، اسلام آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ۔

آزاد کشمیر اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ تھم گیا ۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہی ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ۔ہنزہ نگر میں سرد اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔غذر میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ۔کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔چترال میں بھی وقفے وقفے سے برفبار ی سے گزشتہ روز سے کئی گاڑیاں لواری ٹنل پر پھنس گئیں۔

مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں برفباری رک گئی ۔ ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، فاٹا، اسلام آباد، ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت پاراچنارمنفی 05، گوپس منفی 04،مالم جبہ منفی 03 ، مری، سکردو، استور، کوئٹہ منفی02 ، راولاکوٹ اور قلات منفی 01ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبوں سے ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری خیبرپختونخواہ: بالاکوٹ43 ، کاکول 31، دیر 29 ، پٹن 25 ، کالام 19، پاراچنار18، جبکہ مالم جبہ02 انچ برفباری، پنجاب مری 34 ، لاہور سٹی15 ، لاہورائیرپورٹ 12 ، اسلام آباد (سیدپور28، زیرو پوائنٹ12، گولڑہ08، بوکرہ07)، راولپنڈی (شمس آباد 11، چکلالہ14)،منگلہ 06 جبکہ مری 05 انچ برفباری، کشمیر میں راولاکوٹ34 ، گڑھی دوپٹہ 29 ، مظفرآباد 25 ، کوٹلی 18 ، گلگت بلتستان میں سکردو 04 جبکہ استور میں 02 انچ برفباری ہوئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان