محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

جمعرات 4 فروری 2016 12:20

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام پر مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، کوئٹہ،قلات ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ۔اگلے ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان ،خیبر پختو نخواہ، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

متواقع بارش کے پیش نظر خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخواہ کے بارانی علاقوں میں گندم،چنا اور دالوں کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ ریکارڈکیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت سکردو، پاراچنار،استور منفی 06، ہنزہ،کالام منفی 05،گوپس منفی 04، دیر، بگروٹ، گلگت منفی 03، دالبندین،راولاکوٹ،ژوب، کوئٹہ منفی 02، مری، قلات منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

Browse Latest Weather News in Urdu