پنجاب میں دھند کا راج ، موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثررہی

منگل 9 فروری 2016 11:28

اسلام آباد /لاہور /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لئے۔ چار گھنٹے بند رہنے کے بعد موٹر وے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، صبح کا استقبال رات بھر ادھر ادھر چھائے دودھیا بادلوں نے کیا۔محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو خیبرپختو نخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ۔

بدھ / جمعرات کے روز گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن ، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ ، پاراچنار منفی 04، استور، گوپس،کالام منفی 03،سکردومنفی 02،مری راولاکوٹ، قلات، گلگت، دیرمیں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور اور اس کے ارد گرد ایک بار پھر دھند کا راج رہا جس کی وجہ سے صبح 5 بجے موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ جی ٹی روڈ ، نیشنل ہائی وے پر بھی شدید دھند رہی ، لاہور سے پنڈی بھٹیاں موٹر وے ایم 2 بند رہا جب کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ایم 3 موٹر وے بھی بند کرنا پڑا جو دھند کم ہونے پر صبح سوا نو بجے کھول دیا گیا۔

لاہور سے پتوکی اوکاڑہ ، ساہیوال ، خانیوال نیشنل ہائی وے پر شدید دھند ہے اور لاہور سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔ حکام کی جانب سے مسافروں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا اور یہ صورتحال آئندہ 3 روز تک جاری رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 87 فیصد رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان