کوئٹہ،سردی کی شدت میں کمی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند،موٹروے بند

منگل 9 فروری 2016 12:11

کوئٹہ ، لاہور،جھنگ ، سرگودھا ،ساہیوال ،اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،کم سے کم درجہ حرارت دودرجہ سینٹی گریڈ رہا ، لاہوراسلام آباد موٹروے ٹریفک کیلئے بند رہی جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا ،قلات میں منفی ایک ژوب میں دو، جبکہ بارکھان میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑی جس کے باعث سری کی شدت میں بھی اضاف ہوا اور شدید دھند کے باعث لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے کے مطابق رات کے وقت موٹروے پر حد نگاہ صفر ہوگئی جس کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا،موٹروے پولیس نے سفر کرنے والوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایات دی ہیں،جی ٹی روڈ ، نیشنل ہائی وے پر بھی شدید دھند ہے ، لاہور سے پنڈی بھٹیاں موٹر وے ایم 2 بند رہا جبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ایم 3 موٹر وے بھی بند کرنا پڑا جو دھند کم ہونے پر صبح سوا نو بجے کھول دیا گیا۔

لاہور سے پتوکی اوکاڑہ ، ساہیوال ، خانیوال نیشنل ہائی وے پر شدید دھند ہے اور لاہور سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ حکام کی جانب سے مسافروں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔دوسری جانب نیشنل ہائی وے پر پتوکی،اوکاڑہ، ساہیوال ، چیچہ وطنی ، خانیوال، جھنگ ، سرگودھا میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

جی ٹی روڈ پر بھی لاہور سے کھاریاں تک دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا اور یہ صورتحال آئندہ 3 روز تک جاری رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 87 فیصد رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر