آزاد کشمیر ، دیر اور سوات میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا،آزاد کشمیر میں برفباری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جمعہ 12 فروری 2016 11:21

سوات /مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) آزاد کشمیر ، سوات ، اپر اور لوئر دیر میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ۔ بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دیں۔ مظفر آباد ، باغ سمیت کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ حسین وادیوں میں پربتوں کی شہزادیوں کاحسن تو برفانی دوشالوں اور زیوارت سے دوچند ہو گیا تاہم برفباری نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ۔

سوات میں دو دن سے جاری کے بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا اور دھوپ نکل آئی ہے تاہم موسم انتہائی سرد ہو گیا ۔ ادھر کالام ، مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ شدید برف باری کے باعث بند ہے اور لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

لوئر دیر ، دیر بالا اور گرد و نواح میں گزشتہ دو روز سے جاری برفباری کا سلسلہ رات گئے رک گیا۔

موسم صاف اور سرد ہوگیا ، برفباری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ، برفباری سے سرن ویلی ، تناول روڈ سمیت مختلف رابطہ سڑکیں بند اور بجلی بھی منقطع رہی۔ کچے گھروں کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔ حویلیاں میں ہسپتال ، سکول بند رہے۔ آزاد کشمیر میں برفباری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ برفباری سے مظفر آباد ، پونچھ ، باغ ، حویلی ، ہٹیاں ، ضلع نیلم کی زیادہ تر سڑکیں بند ہو گئیں۔ بعض مقامات پر پانی پائپوں میں جم گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ گیس کی قلت ، لکڑی اور کوئلے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے باعث لوگوں کو مشکلات سامنا رہا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں ..

چند ہی منٹوں بعد دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے

چند ہی منٹوں بعد دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے