موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 13 فروری 2016 11:39

موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گااور اس برس ایلنینو کے باعث موسم سرما کی بارشیں تاخیر سے ہورہی ہیں۔ موسم سرما اس سال بار بار اپنا رنگ بدلتا رہا، دسمبرمیں خشک سردی کا راج رہا تو جنوری دھند میں لپٹا رہا، پھربالائی علاقوں میں بارشیں اور شمالی علاقوں میں برف باری فروری میں ہوئی۔

جاڑے کی بارشیں اتنی تاخیر سے ہونے کی وجہ ایلنینوہے،جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہر 4 سے 5 سال کے بعد آتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق دنیا کے سمندر معمول سے زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو جائے تو موسم میں جو تبدیلی آئے گی وہ ایلنینو کا سال ہو گا۔ اس سے پاکستان میں بارشوں کی ٹائمنگ تبدیل ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کہتے ہیں کہ ابھی سرما کی بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری اور بھی ہو گی، موسم بہار دیر سے اپنے جوبن پرآئیگا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دس دن میں ایک ایسا بارش کاسپیل آئے گا جس میں لگے گا سردی واپس آ چکی ہے، سردی کا یہ آنا جانا اگلے دو ماہ تک جاری رہے گا ،ونٹر مارچ کے آخر تک چل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 دنوں میں کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ جائے گالیکن بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری والے دنوں میں کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان