اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک روز بارش کے بعد دھوپ نکل آئی ‘ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

ہفتہ 20 فروری 2016 13:59

کوئٹہ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک روز بارش کے بعد دھوپ نکل آئی جس کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ‘بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے باغات ‘مال مویشی سب خشک سالی سے متاثر ہونے لگے ‘ علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے بیشتردیہی علاقے معمول سے انتہائی کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کی زد میں آنا شروع ہوگئے ‘ ان میں نوشکی، لسبیلہ، واشک، خاران، قلات، آواران اور ان سے ملحقہ دیہی اور بارانی علاقے شامل ہیں، خاص طور پر ضلع چاغی کی بعض یونینیں بْری طرح متاثرہوئی ہیں جہاں زیر زمین پانی کی سطح مسلسل گررہی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پانی کی قلت کے باعث باغات خشک اورمال مویشی مررہے ہیں،قحط زدہ علاقوں کے لوگ نقل مکانی پر مجبورہوگئے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خشک سالی بلوچستان میں دستک دے ری ہے ، صوبائی حکومت اور متعلقہ انتظامیہ خواب خرگوش سے کب جاگے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu