متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئیں ‘شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری

جمعرات 10 مارچ 2016 13:25

ابو ظہبی /عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئیں، فضائی سروس معطل کرنا پڑی اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ‘ آندھی وطوفان کے نتیجے میں عمان میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کمرشل مرکز دبئی کی سڑکیں زیر آب آگئیں ‘ابوظہبی میں خراب موسم نے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کو روک دیا اور اسے ایک روز کیلئے بند کرنا پڑا۔

ابوظہبی سے سرکاری روزنامے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شامل سات ریاستوں کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ابوظہبی میں شدید بارش کے آغاز کے بعد بہت سے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو روکنا پڑا۔

(جاری ہے)

عارضی طور پر ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائیٹ آپریشن میں روک دیا گیا تھا کچھ ایسی ہی صورتحال دبئی میں بھی نظر آئی۔ دبئی کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں، دبئی کے بلدیہ حکام نے شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا کہ تیز ہواوٴں کے دورانیئے میں شیشے کے دروازوں سے دور رہا جائے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن کے مطابق شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہواوٴں کے باعث ابوظہبی ائیرپورٹ کی چھت کئی مقامات سے ٹوٹ گئی اور ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے ‘ ابوظہبی میں ہونے والے ائیرشو کی تمام تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ ممکنہ طور پر بارشوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔روزنامہ دی ٹائمز آف عمان کے مطابق اب تک ملک بھر میں بارشوں اور بجلی گرنے کے باعث تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان