امریکا کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی، 4 افراد ہلاک

پیر 14 مارچ 2016 13:41

لوئزیانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) امریکا کی جنوبی ریاستوں لوئزیانا اور میسیسیپی میں ویک اینڈ پر شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جنوبی ریاستوں لوئزیانا اور میسیسیپی میں ویک اینڈ پر شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلو ج ہوکر رہ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک متعدد علاقوں میں دو فٹ سے زائد بارش ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیلابوں کی وجہ سے 3 افراد میسیسیپی میں جب کہ ایک اوکلاہامو میں ہلاک ہوا۔ صدر اوباما نے لوئزیانا میں ان شدید بارشوں کو ایک بڑی قدرتی آفت قرار دیا تھا۔

Browse Latest Weather News in Urdu