آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی‘ لینڈ سلائیڈنگ‘ مکانات کی دیواریں و چھتیں گرنے سے 23 افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی ‘ نظام مواصلات تباہ ہو کر رہ گیا

پاک فوج نے آزاد کشمیر میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا‘ متعدد ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا‘ آئی ایس پی آر

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:14

مظفر آباد/باغ/ حویلی/کرم ایجنسی/لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ‘چھتیں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں کم ازکم 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔متاثرہ علاقوں میں نظام مواضلات تباہ ہو کر رہ گیا‘آزادکشمیرمیں شدید بارشوں باعث مختلف علاقوں میں پہاڑی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ باعث سڑکیں بند ‘زمینی رابطے منقطع ہوگئے‘مظفرآباد کے گاوٴں سرلی سچا میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ‘ضلع حویلی اور پونچھ میں 5افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ‘ضلع باغ میں مکان گرنے سے میاں بیوی جان سے گئے‘لوئردیرمیں مکان کی چھت گرنے باعث 5افراد جاں بحق ‘2 زخمی ‘کرم ایجنسی میں بھی مکان کی چھت گرگئی‘ملبے تلے دب کردوبچے،ایک خاتون اور تین بھائیوں سمیت6 افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ پاک فوج نے پاک فوج نے آزاد کشمیر میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا‘ متعدد ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی مکانات تباہ جب کہ متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد کے محلہ طارق آباد میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ مظفر آباد کے علاقے سرلی سچا میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک ہی خانداد کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔ راولا کوٹ کے علاقے حویلی میں بھی مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔مظفر آباد میں ہی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 8 مکانات تباہ ہو گئے جب کہ ہڈا ہاری نالے میں طغیانی کے باعث پانی بائی پاس باراز کی دکانوں میں داخل ہونے سے تاجروں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان ضائع ہو گیا۔

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوہالہ روڈ سمیت دیگر رابطہ سٹرکیں بند ہو گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سینٹرل کرم ایجنسی کے علاقے گندال میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، 2 بچے اور 3 لڑکے شامل ہیں۔لوئر دیر میں بھی تیز بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شدید بارش کے باعث کڑاکڑ پہاڑی سے پتھر گرنے سے بونیرسوات روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج آزاد کشمیر کے لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں مصروف عمل ہے اور متعدد ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..