ہمالیہ سلسلہ گرم ہونے سے آبی وسائل کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، ماہرین

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اربوں افراد کو پانی اور وسائل فراہم کرنے والے ہندوکش، قراقرم اور ہمالیائی (ایچ کے ایچ) پہاڑی سلسلوں کا مستقبل پیاسا، گرم اور نمی سے بھرپور بھی ہوسکتا ہے جس سے آبی وسائل کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔انٹرنیشنل سینٹر فار انٹی گریٹڈ مانٹین ڈویلپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دریاوٴں کا دامن پانی اور خوراک سے بھرنے والا مشہور ایچ کے ایچ سلسلہ آب و ہوا میں تبدیلی سے شدید متاثر ہورہا ہے اور یہ پہاڑی سلسلے قدرے گرم اور خشک ہوسکتے ہیں۔

اس طرح یہاں رہنے والے لاکھوں کروڑوں افراد کی معاشی اور معاشرتی زندگی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے اس امر پر مزید تحقیق اور انسانوں کی بہتری کے لئے مزید وسائل اور تیاری پر بھی زور دیا ہے۔ہمالیائی سلسلے کے واٹر اٹلس کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ پہاڑی سلسلے تیزی سے گرم ہورہے ہیں جو دنیا کے بقیہ علاقوں سے زیادہ ہے۔ 2050 تک یہاں کا اوسط درجہ حرارت ایک درجے سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جب کہ موسمِ سرما بھی قدرے گرم ہوسکتا ہے اس طرح گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

اٹلس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے واقعات کم ہوجائیں گے لیکن بارش کی شدت اور مقدارمیں اضافہ ہوتا جائے گا جس سے ایک طرف سیلاب اور دوسری جانب خشک سالی کا دورانیہ بڑھے گا۔ اسے پانچ بڑے دریاوٴں، گنگا، میکونگ، برہم پترا، سالوین اور سندھ میں 2050 تک پانی کی کوئی کمی نہیں ہوگی لیکن گلیشیئر پگھلنے سے دریا لبا لب بھرجائیں گے اور گلیشیئر پگھلنے سے ان کے پھٹنے اور گلشییائی سیلابوں کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ ان پہاڑوں سے فائدہ اٹھانے والے تمام ممالک سیلابوں سے بچنے کی خصوصی تیاری کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..