کل سے اتوار کے دور ان مالا کنڈ ‘ ہزارہ ڈویژن ‘ گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقاما پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 31 مارچ 2016 14:31

کل سے اتوار کے دور ان مالا کنڈ ‘ ہزارہ ڈویژن ‘ گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقاما پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل جمعہ سے اتوار کے دور ان مالا کنڈ ‘ ہزارہ ڈویژن ‘ گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقاما پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ‘ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر برفباری متوقع ہے ‘تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق (آج)جمعہ کی شام سے اتوارکے دوران اسلام آباد ‘فاٹا ‘ خیبر پختونخواہ (پشاور ‘مردان ‘کوہاٹ ‘بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن) ‘ بالائی پنجاب(راولپنڈی ‘گوجرانوالہ ‘سرگودھا ڈویژن ) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ ‘ ژوب ‘قلات ‘سبی ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ‘ ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں ہفتہ/اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم خیبر پختونخواہ، فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن) ‘راولپنڈی ڈویژن ‘ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ‘ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

پولن کی مقدار4,229فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں11ملی میٹر ‘ چترال ‘ کالام 10‘ دروش 09 دیر ‘ میرکھانی 08 لوئر دیر ‘ مالم جبہ 03، چراٹ ‘ سیدو شریف 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ رحیم یار خان، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد39، بہاولپور، خانپور، موہنجوداڑو، مٹھی، سکھر38 ڈگری ‘ لاہور میں 34، کراچی33، پشاور26، کوئٹہ 23 اور جڑواں شہروں میں29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان