اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، موسم سرد اور خواشگوار

مالم جبہ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،(آج ) اور (کل ) مزید بارشوں کی پیشگوئی، ژالہ باری کا امکان بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزیدلینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ

ہفتہ 9 اپریل 2016 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء ) اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا ، پنجاب،بلوچستان، فاٹا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم سرد اور خواشگوار ہوگیا ،سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،(آج ) اور (کل ) میں ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی، کشمیر، ہزارہ، سرگودھا ڈویژن اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزیدلینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے ۔

موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہوئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اتوار اور سوموار کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ۔ اتوار کو بھی شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات،نصیرآباد، سبی ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اتوار سے سوموارکے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔اس دوران کشمیر، ہزارہ، سرگودھا ڈویژن اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ہفتہ/اتوار کے دوران ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار /سوموار کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزیدلینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ ، ہزارہ ،پشاور، مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، کوئٹہ،ژوب، قلات، سبی، مکران، نصیر آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ تاہم کوئٹہ،ژوب ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے مالم جبہ 44، چیراٹ 36، دیر 32، سیدو شریف 30، پاراچنار 25، لویر دیر 21، پٹن، کاکول 19، کالام 17، کوہاٹ 12، پشاور (سٹی 8، ائیر پورٹ 7)، میر خانی 6، بالاکوٹ 5، چیترال، ڈی آئی خان 4، دروش 2۔ پنجاب کے علاقے میا نوالی 13، منڈی بہاولدین 6، لیہ، بھکر، سرگودھا 5، ا سلام آباد، فیصل ا?باد 4، جھنگ، گوجرانوالہ، شورکوٹ 3، مری، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، بلوچستان کے علاقے ژوب 8، کوئٹہ 1، کشمیر کے علاقے گڑی دوپٹہ، مظفر آباد 3، راولاکوٹ 1 گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ، سکھر39، تربت، شہید بینظیر آباد، مٹھی، چھور، میرپورخاص، روہڑی، پڈعید ن 37، دادو، بہاولنگر، بدین، موہنجوداڑو، حیدر آباد، لسبیلا، جیکب آباد36، سبی، اوکاڑہ، ساہیوال35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی