بارشوں ،لینڈ سلائیڈنگ نے خیبر پختونخواہ میں تباہی مچا دی

ہفتہ 9 اپریل 2016 14:46

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے خیبر پختونخواہ میں تباہی مچا دی ہے۔حکومت اور سیاسی جماعتیں عوام کی مددکے بجائے پانا لیکس پرتوجہ دے رہی ہیں ،عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی پرسان حال نہیں،عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعہ خیبر پختونخواہ سیر کرنے آجاتے ہیں لیکن جب پختونخواہ کے عوام مشکل میں ہوتے ہیں توموصوف مرکز میں سیاسی مسئلے پر سیاست چمکانے میں مصروف رہتے ہیں،ایک اپنے بچوں کو بچاناچاہتے ہیں جبکہ دوسرے کو قوم سے خطاب کی فکر ہے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق ایم این اے ہنگو پیر حیدر علی شاہ نے ہنگو میں سنیئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس بین الاقوامی مسئلہ ہے صرف پاکستان کا نہیں۔

(جاری ہے)

پانا ما لیکس کے مسئلے کو اٹھا کر تمام عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم،صحت ،مواصلات اور دیگر شعبوں عدم توجہ کے باعث اصلاح میں ناکام ہو چکے ہیں۔

ضلع ہنگو میں گیس کی ترسیل کاعمل عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں شروع ہو چکا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے 150سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں لیکن عمران خان پانامہ لیکس مسئلے پر اپنی سیاست کررہے ہیں۔پیر حیدر علی شاہ نے کہا کہ حکومت سیلاب اور بارشوں سے خیبر پختونخواہ میں تباہ ہونے والے علاقوں پر توجہ دیں اور عوام کی مدد کر کے مسائل حل کریں۔خیبر پختونخواہ میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی کے بعد کسی جماعت کے سربراہ یا حکومت کے نمائندے نے ان کے ساتھ ہمدردی نہیں کی اور نا ہی نقصان کی تلافی کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان