بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں (کل) مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 10 اپریل 2016 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات نے اتوار (رات) اور (کل) پیر کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہوئے ہیں۔ اتوار (رات) اور پیر کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزیدلینڈ سلا ئیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، ژوب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ قلات، سبی، نصیر آباد، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، پاراچنار24، بنوں20، چترال12، پٹن، کالام،رسالپور 01 ۔ پنجاب، کوٹ ادو12، ڈیرہ غازی خان،سرگودھا 06، خانپور، جھنگ 04، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، سیالکوٹ، بہاولپور 01۔ بلوچستان، ژوب10، سبی09، پنجگور 05، بارکھان03۔ گلگت بلتستان: استور، گلگت 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سکھر، دادو، میرپور خاص، چھور، مٹھی، پڈعیدن، لاڑکانہ، حیدرآباد37، بدین، روہڑی، تربت اور موہنجوداڑو 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu