پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے لئے سینٹرلائز ڈ داخلہ پالیسی متعارف کرانے کافیصلہ

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سوموار کو اجلاس طلب کر لیا اجلاس میں صوبے کے تمام سرکاری میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز شرکت کریں گے

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء )میڈیکل کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنا نے اور ضرورت کے مطابق متعلقہ شعبوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز تیار کرنے کے لئے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے داخلوں کی سینٹرلائزڈ پالیسی تیار کی جائے گی-سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے سوموار کے روز صوبے کے تمام سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا ہے-اس حوالے سے ہفتہ کے روز ایک ابتدائی اجلاس سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، رجسٹرار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے علاوہ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ، کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پنجاب چیپٹر کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل ، ڈاکٹر عامر بندیشہ ، ڈاکٹر شبیر احمد کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ناصر شاکر اور دیگر افسران نے شرکت کی-صحت کے جن شعبو ں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی قلت ہے ان شعبوں میں پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کے داخلوں کو ترجیح دینے کے سلسلے میں ابتدائی تبادلہ خیال کیا گیا-سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ نے کہاکہ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کی سینٹرلائزڈ انڈکشن پالیسی تیار کی جائے گی جس کے لئے صوبے کے تمام سرکاری میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی مشاورت سے اتفاق رائے کے ساتھ پالیسی وضع کی جائے گی اور ان داخلو ں کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا-نجم احمد شاہ نے کہاکہ ضرورت اس ا مر کی ہے کہ صحت کے جن شعبوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی ہے ان شعبوں میں داخلو ں کے لئے ڈاکٹرز کو ترغیب دی جائے تاکہ پوسٹ گریجوایشن کرنے والے ڈاکٹرز مذکورہ سپیشلسٹیز میں تربیت حاصل کرکے فیلڈ میں آئیں-انہوں نے کہاکہ سوموار 18اپریل کو ہونے والے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز سے اس بارے میں سفارشات اور تجاویز لی جائیں گی-

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی