امریکی ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید بارشیں، پانچ افراد ہلاک ہلاک ،ہنگامی حالت نافذ

منگل 19 اپریل 2016 15:27

ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) امریکی ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید بارشوں کے باعث پانچ افراد ہلاک ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں شدید سیلاب کی صورتحال ہے، ریاست کے گورنر گریک ایبٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گزشتہ روز ہیوسٹن میں تقریباً 17 انچ بارش ہوئی جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔

ڈاوٴن ٹاوٴن ہیوسٹن کی دریاوٴں میں طغیانی کے سبب کئی علاقوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جہاں تقریبا 1،200 لوگوں کو سیلابی ریلے سے باہر نکالا گیا ہے۔ہیوسٹن امریکہ کا چوتھا بڑا شہر ہے جہاں سیلاب کی صورت حال کے سبب تقریباً 70،000 لوگوں کے گھروں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔سیلاب کے پانی سے تقریبا 1000 گھر متاثر ہوئے ہیں جن میں پانی اندر تک پہنچ گیا ہے اور ابھی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے ایک بڑے شوپنگ مال کو بے گھر ہونیوالے متاثرہ لوگوں کیلئے محفوظ سینٹر بنا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونیوالے ایک شخص کی لاش پانی میں ڈوبی ہوئی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیز بہتے پانی میں گاڑی نہ چلائیں اور بچوں کو بھی پانی میں کھیلنے سے منع کیا گیا ہے جس میں سانپ اور دیگر موزی جانور ہوسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں گرین پوائنٹ کا مقام بھی ہے جہاں زیادہ تر غریب ہسپانوی نژاد لوگ آباد ہیں۔ہیوسٹن شہر خلیج میکسکو کے پاس آباد ہونے کی وجہ سے یہاں تیز بارشوں کا سلسلہ ایک عام بات ہے۔ گذشتہ برس ہی شہر کئی بار شدید سیلاب کی ذد میں آیا تھا۔دی سٹی آف ہیوسٹن کے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر لکھا ہے کہ یہ سیلاب سنہ 2001 میں 'ٹروپکل سٹارم الیزن‘ کے بعد سے آنے والا اب تک کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu