اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم خشک رہنے کا امکان

مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ (کل)پاکستان میں داخل ہوگا اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

اتوار 1 مئی 2016 14:11

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم خشک رہنے کا امکان ہے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ (کل)پیرکو پاکستان میں داخل ہوگاجس کی وجہ سے سوموار شام سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ترجمان مزمل حسین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ملک کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاتاہم پیر سے کوئٹہ اور ژوب ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی پیر سے بدھ کے دوران تیز گرد آلودہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گرم اور خشک موسم کے باعث اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دن کے درجہ حرارت معمول سے 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے تاہم بارش اور تیز ہواؤں کے باعث منگل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور اگلے ہفتے کے دوران پنجاب، فا ٹا، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان،کشمیر میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 2سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں زیادہ تر شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ رحیم یار خان 47 شہید بینظیر آباد دادو سکھر چھور جیکب آباد46 پڈعیدن، خان پور، لاڑکانہ، سبی، مٹھی، کوٹ ادو,بہاولپور، نورپور تھل، روہڑی، ڈی جی خان،موہنجوداڑو 45، بھکر، ملتان، تربت اور بہاولنگر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24، اسلام آباد 16، کراچی 26، پشاور 20، کوئٹہ 13، گلگت 9اور چترال میں 10ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات