ملک میں سورج بدھ کو بھی سوا نیزے پر رہا، حیدر آباد میں گرمی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بدھ 18 مئی 2016 20:51

ملک میں سورج بدھ کو بھی سوا نیزے پر رہا، حیدر آباد میں گرمی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور سندھ کے کئی علاقوں میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ملک میں بدھ کے روز سب سے زیادہ گرنے لاڑکانہ اور سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 52سٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جیکب آباد میں 50.5، تربت، میرپور خاص اور رحیم یار خان میں 50، سبی، سکھر، رحیم یار خان اور شہید بے نظیرآباد میں 49 ، حیدر آباد میں 48.5 ، بہاولپور، پڈعیدن، دادو اور روہڑی میں 48 ، نور پور تھل، فیصل آباد میں 47 جب کہ لاہور اور راولپنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

حیدر آباد میں گرمی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اس سے قبل1986 میں مئی کے مہینے میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا تھا۔

(جاری ہے)

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن ہوا میں نمی اور کم رفتار کی وجہ سے ہیٹ انڈیکس 41 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں گرمی کی لہر معمول کے مطابق ہے اور اگر یہ طوالت اختیار کرتی ہے تب ہی پریشانی کا باعث ہوگی تاہم گرمی کی یہ لہر مزید ایک سے دو روز جاری رہ سکتی ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پختونخوا کے میدانی علاقوں، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا لیکن مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی سمیت پاکستان کے دیگر ساحلی علاقوں میں متغیر رفتار سے چلنے والی سمندری ہواں کی بدولت درجہ حرارت میں دیگر علاقوں نسبت تیزی سے اضافہ نہیں ہو گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..