مختلف شہروں میں تیز آندھی اوربارش سے گرمی کا زورکاٹوٹ گیا، 11 افراد جاں بحق ،متعددزخمی

منگل 24 مئی 2016 11:42

لاہور/ڈیرہ اسماعیل خان /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) ملک کے مختلف شہروں میں تیز آندھی،بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے حادثات میں11 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہو گئے ، لاہور میں 7، فیصل آباد میں ایک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔لاہور میں مزدوروں کے خیموں پر دیوار گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری امدادی ادارے ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے رنگ روڑ پر قائداعظم انٹرچینج کے قریب یہ حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً تین بجے پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق رنگ روڑ کے قریب ایک کمپنی کے تعمیراتی کیمپ میں مزدور خیموں میں سو رہے تھے کہ بارش کی وجہ سے قریبی عمارت کی دیوار منہدم ہو کر خیموں پر آ گری۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تعمیراتی کمپنی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے میں شامل ہے اور مصنوبے میں کام کرنے والے مزدور زیر تعمیر گودام کی دیوار کے ساتھ خیموں میں سو رہے تھے کہ دیوار منہدم ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے تین مزدوروں کی شناخت ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے 3مزدوروں کی شناخت ہو سکی ہے جن کے نام عرفان ، عثمان اورمقبول ہیں جن کا تعلق میانوالی اوررحیم یارخان سے ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ابن مریم کالونی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر آٹھ سال کی بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش جبکہ سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص ڈویژن اور جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں گردآلود ہوائیں/آندھی چلنے کاامکان ہے۔

اگلے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ53، راولاکوٹ17، مظفر آباد06، کوٹلی05، لاہور (سٹی25، ائیر پورٹ12)، فیصل آباد21، گوجرانوالہ20، سرگودھا16، جھنگ11، مری05، اسلام آباد، منگلا03، راولپنڈی، منڈی بہاوٴالدین01، سیدو شریف20، پٹن16،چراٹ13، ڈی آئی خان، دروش13، کاکول12، پاراچنار12، کالام11، بالاکوٹ07، میرکھانی06، دیر04، بنوں، مالم جبہ03، لوئر دیر01، استور، گوپس04، بونجی03، گلگت02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت لاڑکانہ50، جیکب آباد، سکھر، موہنجودڑو49، روہڑی48، سبی، شہید بینظیر آباد، دادو، پڈعیدن 47 ڈگری سینٹی گریڈ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..