فرانس اور جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک

جمعہ 3 جون 2016 14:48

پیرس /برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) فرانس اور جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق پیرس میں سیلاب کے خطرے کے باعث دو میوزیم اور ایک میٹرو لائن بند کردی گئی۔فرانس کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تین ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔صدر فرانسوا اولاند نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرکے متاثرین کو فوری امداد فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔دارالحکومت پیرس میں دریائے سین میں پانی کی سطح تیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دو میوزیم اور ایک میٹرو لائن بند کردی گئی ہے ۔ادھر جرمنی کے صوبے باواریا میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..