محکمہ موسمیات کی بیشتر میدانی علاقوں میں کل تک موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی

بدھ 8 جون 2016 11:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جون ۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں کل جمعرات تک موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ، بعض جگہوں پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلود ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔ان علاقوں میں ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ڈی آئی خان، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، نصیر آباد ڈویژن شامل ہیں۔ بدھ اورجمعرات کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، کوہاٹ، پشاور ڈویژن میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم آج شام/رات ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، میرپور خاص اور حیدر آباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے، وسطی اور جنوبی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ،سبی اور مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی52، جیکب آباد51، دادو، بہاولنگر، رحیم یارخان، موہنجوداڑو، لاڑکانہ49، روہڑی، بھکر،سکھر اور شہید بینظیرآباد 48 میں درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم ہزارہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ04، ڈی جی خان02، ہزارہ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں ..