مون سون کے دوران تمام محکمے الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ

بدھ 8 جون 2016 14:24

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔2016ء ) مون سون کے دوران تمام محکمے الرٹ رہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے تمام متعلقہ محکمے ملازمین کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی اور دستیاب مشینری کو اسٹینڈ بائی رکھے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ نے تمام سرکاری محکموں کے افیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف محکموں کے افیسران نے مون سون کے حوالے سے دستیاب وسائل اور اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ایف سی کے حکام نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ ژوب مون سون بارشوں کی رینج میں ہونے کی وجہ سے ہر سال بہت زیادہ بارشیں ہوتی ہے مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے ابھی سے تیاری شروع کرے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری ضروری ہوتی ہے تاکہ بڑے پیمانے پرنقصانات سے علاقے اور عوام کو بچایا جا سکے قدرت آفات کا مقابلہ تو نہیں کیا جا سکتا تاہم بروقت اقدامات سے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے بالخصوصی محکمہ صحت ایرگیشن ایم ایم ڈی اور بی اینڈ آر اپنے ملازمین کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے دستیاب مشینری کو اسٹینڈ بائی رکھے تاکہ بوقت ضرورت کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..