ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 2 روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

منگل 14 جون 2016 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون۔2016ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن کے وقت ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگاتاہم(شام/رات) ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان ڈویڑن) اور سندھ (حیدر آباد، کراچی، سکھر، میرپور خاص ڈویڑن) میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی امید ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم شدید گرم اور خشک رہیگاجبکہ بدھ (شام/رات) راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن اور اسلام آبادِ مالاکنڈ ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھا کہ جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان ڈویڑن) اور سندھ (حیدر آباد، کراچی، سکھر، میرپور خاص ڈویڑن) میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: مالم جبہ04 اور کاکول01 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دالبندین، نوکنڈی47،شہید بینظیر آباد، پڈعیدن46، سکھر ، دادو، سبی، لاڑکانہ 45 ڈگری جبکہ آج کراچی اور پشاور میں کم سے کم 28، لاہور 30، اسلام آباد 25، کوئٹہ 21، گلگت 17، چترال 19اور ہنزہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈتک رہنے کا امکان ہے۔۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..