غازی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بجلی کا نظام درہم برہم

جمعرات 16 جون 2016 13:43

ہری پور۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) تحصیل غازی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، طوفانی بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل غازی کے گردونواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تیز ہواہوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، طوفانی بارش سے بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ بہت سی جگہوں پر بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ آندھی سے سائن بورڈز اوردرخت گر گئے جبکہ ند ی نالوں میں بھی شدید طیغانی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu