برطانیہ میں شدید دھند سے فضائی ٹریفک متاثر

پیر 2 جنوری 2017 11:13

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال اور شدید دھند کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہونے کے باعث نئے سال کے موقع پر بہت سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔برطانیہ کی ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز سے تین دن کی ہڑتال شروع کی ہے۔ اس یونین نے ٹرین کے ڈرائیور کو نئی ریل گاڑی کے دروازے بند کرنے کی اضافی ذمہ داری دینے کی مخالفت کی ہے۔

اس وقت ریل گاڑی کے دروازے بند کرنا اور کھولنا گارڈ کی ذمہ داری ہے جبکہ نئی ریل گاڑیوں میں یہ ذمہ داری ڈرائیور کو سونپی گئی ہے۔ اس یونین کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مسافروں کی جان خطرے میں پڑ جائے گی۔برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کرس گرے لنگ نے ریل یونین کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اس کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریل مسافروں کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پرآجائیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برطانیہ میں ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو بھی شدید دھند کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شدید دھند کے باعث ہیتھرو ایئر پورٹ سے چالیس پروازیں منسوخ کی گئیں۔ گیٹ وک اور سٹی ایئر پورٹس کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث بہت سی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق شدید دھند کے باعث یورپ کے مختلف شہروں کو جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..