آزادکشمیرمیں بارش کا سلسلہ جاری پہاڑوں پر ڈیڑھ سے دو فٹ تک برفباری

سردی کی شدت میں اضافہ بجلی اور ٹیلیفون کا نظام درہم برہم شاہراہ نیلم ، شاہراہ راولپنڈی ، شاہراہ ایبٹ آباد مختلف مقامات سے بند دارلحکومت مظفرآبا د کی گلیاں ، چوراہیں ، سیوریج لائنیں بند ہونے کے باعث بارش کا پانی سڑکوں پر تیرنے لگا عام افراد کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا

جمعرات 5 جنوری 2017 14:27

آزادکشمیرمیں بارش کا سلسلہ جاری پہاڑوں پر ڈیڑھ سے دو فٹ تک برفباری
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بارش کا سلسلہ جاری پہاڑوں پر ڈیڑھ سے دو فٹ تک برفباری پڑنے پر سردی کی شدت میں شدید اضافہ بجلی اور ٹیلیفونک کا نظام درہم برہم شاہراہ نیلم ، شاہراہ راولپنڈی ، شاہراہ ایبٹ آباد مختلف مقامات سے بند دارلحکومت مظفرآبا د کی گلیاں ، چوراہیں ، سیوریج لائنیں بند ہونے کے باعث بارش کا پانی سڑکوں پر تیرنے لگا عام افراد کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں گزشتہ روز سے بارشوں کے باعث شاہراہ نیلم ، کمسر ، دیولیاں ، مارول کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند جبکہ مظفرآباد ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،لوہار گلی کے مقام سے شاہراہ راولپنڈی ، دلائی اور کوہالہ کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند جبکہ نانگہ پربت ، شیشہ مالی ، پیر چناسی ، کیل وادی لیپہ ، اٹھمقام ، سمیت دیگر بلند پہاڑوں پر دو سے تین فٹ تک برفباری پڑ چکی ہے جبکہ مزید سلسلہ جاری ہے جبکہ درمیانی پہاڑوں پر ڈیڑھ سے دو فٹ تک برفباری پڑنے کے علاوہ مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ محکمہ برقیا ت کی نااہلی گزشتہ پچاس سالہ پرانی بجلی کی تاریں مختلف مقامات سے ٹوٹنے کے باعث متحدہ علاقے تین روز سے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں جبکہ ٹیلیفونک نظام بھی درہم برہم ہونے کے باعث دیہی علاقوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقتع ہوکر رہ گیا عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا جبکہ حکومتیں اور حلقہ امیدوار ، اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر بھی سردی کے ڈر سے وادی نیلم کا راستہ بھول گئے عوام سے کئے گئے وعدے بھی وفا نہ ہوسکے جبکہ راستے بند ہونے کے باعث عوام میلوں پیدل سفر طے کرکے کھانے پینے کی اشیاء لانے پر مجبور ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا