ملک کے مختلف حصوں میں تیسرے روز بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہی ،ْ راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

بلوچستان بھر میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا ،ْبارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہنے کا امکان

جمعرات 5 جنوری 2017 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) ملک کے مختلف حصوں میں تیسرے روز بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہی ،ْ برف باری کے باعث راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ،ْ بلوچستان بھر میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا جبکہ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری نے موسم مزید سرد بنا دیا ،ْ تیسرے روزبھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہی ،ْ دیر، چترال، سوات، بونیر اور شانگلہ کے پہاڑوں پر برف پڑی ،ْ شہری علاقوں میں گہرے بادل چھائے رہے ،ْ سوات کے علاقے ملم جبہ میں 23 انچ، کالام میں 28 اور میاندم میں 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے موسم حسین بنا دیا ہے۔

لاڑکانہ اور قریبی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی پھوار برسی تو ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ،ْشدید برفباری اور بارشوں نے جہاں موسم خوشگوار بنایا وہیں دیرلوئر،شانگلہ ٹاپ، مالم جبہ اور کالام میں بارش اوربرفباری کے باعث آمدو رفت میں عوام کوشدید مشکلات کاسامنا کر ناپڑا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں جہاں بارش نے موسم سرد اور خوشگوار بنا دیا ہے بلوچستان بھر میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا ،ْ ڈیمز بھی تقریباً خشک ہو نے کو ہیں کوئٹہ کی ہنہ جھیل میں بھی پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔

پنجاب بھر میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی کاشت کو شدید خطرات لاحق ہیں تاہم ملک بھر میں 3 ماہ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے خیبرپختونخوا، فاٹا، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو اور کرک میں بارش کا امکان ہے ،ْ گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ اور ژوب میں میں بارش اوربرفباری ہوگی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر