مری میں تیسرے روزبھی وقفے وقفے سے ہلکی برف باری کاسلسلہ جاری رہا

جمعہ 6 جنوری 2017 13:08

مری میں تیسرے روزبھی وقفے وقفے سے ہلکی برف باری کاسلسلہ جاری رہا
مری ۔ 06 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) مری میں تیسرے روزبھی وقفے وقفے سے ہلکی برف باری کاسلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ،جبکہ برف باری کی خبرسنتے ہی ملک بھرسے سیاحوں کی بڑی تعدادنے ملکہ کوہسارمری کارخ کیاہے، برف باری سے جہاں سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں اور وادی کا حسن بھی دوبالا ہو گیاوہاں دیہی علاقوں کے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔

طویل خشک سالی کے بعد ہونے والی بارش اورہلکی برف باری کے باعث گزشتہ 2 ماہ سے مری کے مختلف جنگلات میں ہونے والی آٓتشزدگی کاسلسلہ بھی ختم ہوگیا ہے اوردھواں لیے بادل بھی چھٹ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ مذید 2 روز تک جاری رہے گا۔ملکہ کوہسار مری میں شدید سردی اور برفباری کے باوجود دیہی علاقوں کے عوام سوختی لکڑی ملنے کا انتظار کرنے لگے، حکومتی ادارہ محکمہ جنگلات کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے تقسیم کی جانیوالی سوختی لکڑی کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں دیکھنے میں آرہی ہیں، مری کی یوسی سہربگلہ،پوٹھہ شریف، گہل، چارہان، دریاگلی روات، اور دیگر میںمحکمہ جنگلات کی جانب سے جنگلات کی کٹائی کوروکنے اور ارزاں نرخوں پر سردیوں میں سوختی لکڑی کا کوٹہ مختص کیا جاتا تھااور سردیوں میں راشن کی سوختہ لکڑی جس کی سپلائی نومبرمیں تمام برف باری والے دیہی علاقوں میں شروع کردی جاتی تھی جو کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم دلچسپی اورغفلت کے باعث ابھی تک سوائے ایک دویونین کونسل کے دیگرعلاقوں کے عوام کو فراہم نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کی طرف سے راشن کی لکڑی بروقت فراہم نہ کیے جا نے کے باعث دیہی علاقوں کے عوام نے مجبوراًشدیدسردی اوربرف باری کے دوران ایندھن کی ضرورت کوپوراکرنے کیلئے جنگلات کارخ کرلیاہے۔ مری کے دیہی علاقوں کے عوام نے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور سے محکمہ جنگلات مری کی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی اور عوام کو سوختی لکڑی کی فوری فراہمی کویقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..