اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا

ملتان، وہاڑی اورگردونواح میں دھند چھائی رہی، حدنگاہ صفرہونے کے بعد ملتان ایئرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا،کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، برف باری سے وادی نیلم، چترال اور سوات کا حسن بڑھ گیا، بالائی علاقوں میں نان اسٹاپ برف باری کے بعد سفیدی چھا گئی، کاغان، ناران، چترال، شانگلہ، سوات، کالام اور مالم جبہ میں برف باری کا سلسلہ جاری

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:11

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا
لاہور / کراچی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا ۔ وفاقی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم سرد ہو گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملتان، وہاڑی اورگردونواح میں دھند چھائی رہی۔ حدنگاہ صفرہونے کے بعد ملتان ایئرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا۔ کوٹلی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ۔ کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی پڑ ے لگی جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں سردی کی شدت کے باعث کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوگیا۔ بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ادھر بالائی علاقوں میں نان اسٹاپ برف باری سے وادی نیلم، چترال اور سوات کا حسن بڑھ گیا۔ برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح پہنچ گئے ۔ اپردیر، مری، دیامیراور چترال کے پہاڑوں پر بھی برف پڑ چکی ہے جس کے بعد راستے بند اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ۔

ملک کے بالائی علاقوں میں نان اسٹاپ برف باری کے بعد ہر شے پر سفیدی چھا گئی ۔ لواری ٹاپ، بن شاہی اور کو ہستان کمراٹ میں اب تک چار فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ چترال جا نے کے لئے سیکڑوں سیاح لواری ٹنل کے دونوں طرف ٹنل کھلنے کے انتظا ر میں رہے جبکہ کاغان، ناران، چترال، شانگلہ، سوات، کالام اور مالم جبہ پر بھی برف گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر