وفاقی دارالحکومت میں بارش کے بعد تیز دھوپ نے موسم کو ‘‘چار چاند‘‘ لگا دیئے

وادی نیلم نے برف کی چادر اوڑھ لی ، لاہور سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع سرد ترین مقامات قلات منفی 07، پارہ چنار، گوپس منفی 05، سکردو، کوئٹہ، استور، دالبندین منفی 04، بگروٹ،کالام، دیر منفی 03،دوروش، مالم جبہ، ہنزہ، مری منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:41

وفاقی دارالحکومت میں بارش کے بعد تیز دھوپ نے موسم کو ‘‘چار چاند‘‘ لگا دیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں بارش کے بعد تیز دھوپ نے موسم کو ‘‘چار چاند‘‘ لگا دیئے جبکہوادی نیلم نے برف کی چادر اوڑھ لی ، لاہور سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے، سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت قلات منفی 07، پارہ چنار، گوپس منفی 05، سکردو، کوئٹہ، استور، دالبندین منفی 04، بگروٹ،کالام، دیر منفی 03،دوروش، مالم جبہ، ہنزہ، مری منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں مالاکنڈ، گلیات اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گاجبکہ اگلے چند روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں سرد ہوائیں چلیں گی جس سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں 3سی5ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکا ن ہے ۔

(جاری ہے)

مالم جبہ میں 04 فٹ،کالام میں 2.5 فٹ،وادی نیلم، مری اور گلیات میں اوسطا 2 فٹ جبکہ کاغان اور ناران میں 1 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، خیبر پختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، مردان ڈویژن)، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

پنجاب کے میدانی علاقے اور سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: مالم جبہ42،لوئردیر20،دیر،پٹن18،بالاکوٹ17،سیدوشریف16،چراٹ،کوہاٹ،کالام09، میرکھانی 11،کاکول10،دوروش07، پشاور (سٹی)۔ فاٹا :پاراچنار13۔کشمیر: کوٹلی30، راولاکوٹ24،گڑھی دوپٹہ 23، مظفر آباد 21۔ پنجاب:اسلام آباد(گولڑہ29، زیروپوائنٹ21،سیدپور18، بوکڑہ14 )، راولپنڈی(چکلالہ34،شمس آباد 19)،منڈی بہاالدین12،بھکر،گجرات11، لیہ،منگلہ07، چکوال06،جہلم، جوہرآباد05، نورپور تھل 04، سیالکوٹ(کینٹ)02 کامرہ 01۔

گلگت بلتستان: بگروٹ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ 21، مری 08، کالام 06، راولاکوٹ05، استور، سکردومیں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔عمران احمد صدیقی نے بتایا کہ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت قلات منفی 07، پارہ چنار، گوپس منفی 05، سکردو، کوئٹہ، استور، دالبندین منفی 04، بگروٹ،کالام، دیر منفی 03،دوروش، مالم جبہ، ہنزہ، مری منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..