مری میں برف باری سیزن کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے اضافی نفری تعینات

ہفتہ 7 جنوری 2017 14:25

مری میں برف باری سیزن کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے اضافی نفری تعینات
مری ۔ 07 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شدید برف باری سیزن کے دوران سرکل مری میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپوراقدامات کیے ہیں ،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد خود نگرانی کرنے کے لئے مری پہنچ گئے ہیںجبکہ سرکل مری میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ برف باری اور خراب موسم کے دوران وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو ،پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے دھند اور روڈ پر پھسلن بھی ہے جسکے باعث گاڑیوں کے ٹائر پر چین لگا کر گاڑی چلائیں،سیاح اس دوران اپنی فوگ لائٹس کو آن کرکے سفر کریں اور برف باری سیزن میںمری آنے سے پہلے گاڑی کو ہر لحاظ سے چیک کر لیں ،مری میں برف باری کے دوران گرم کپڑے اور خشک میوہ جات رکھیں ، دوران ڈرائیونگ اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، مری میںلائن لین کی سختی سے پابندی کریںاورکسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں ،دوران برف باری اپنی گاڑی مناسب جگہ پر پارک کریں تا کہ ٹریفک روانی میں خلل پیدا نہ ہو،کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں ،سرکل مری میں لگے سائن بورڈز اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں ۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈنز افسران کی طرف سے مری میں شدید سردی اور برف باری میں ٹریفک کو بہتر طریقے سے رواں دواں رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان