ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جمالیے،اسکردو میں درجہ حرارت منفی11ریکارڈ

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ،کشمیر،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں ہر جگہ برف ہی برف ، مالم جبہ میں ساڑھے چار، کالام میں ڈھائی ،وادی نیلم ،گلیات اور مری میں دو فٹ برف باری ، پہاڑوں پر برفباری نے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ دیا، مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کو انجوائے کرنے پہنچی،محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیش گوئی

اتوار 8 جنوری 2017 11:20

ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جمالیے،اسکردو میں درجہ حرارت منفی11ریکارڈ

اسلام آباد /سکردو/مری /پشاور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جمالیے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے۔کشمیر،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں ہر جگہ برف ہی برف جبکہ مالم جبہ میں ساڑھے چار، کالام میں ڈھائی ،وادی نیلم ،گلیات اور مری میں دو فٹ برف باری ہو ئی ، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیش گوئی کی۔

ملک میں ہر طرف سردی کے ڈیرے ہیں ، پہاڑوں پر برفباری نے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کو انجوائے کرنے پہنچی اور خوب ہلا گلا کیا۔ مال روڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھر گیا ، بچے ، بڑے ، خواتین سب ہی موسم سے لطف اندوز ہوئے ۔ ملک کے دیگر پہاڑی علاقوں پر بھی برفباری کے بعد سیاحوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

موسم کی خبر دینے والوں نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ،اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں مزید بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی سردی ابھی جانیوالی نہیں ، کچھ دن تک اس کی شدت برقرار رہے گی۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت کم ہوا ۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ تک گرگیا، قلات اور کوئٹہ میں منفی نو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گرمیوں میں شدید گرم رہنے والے نوابشاہ میں بھی سردی کی آمد ہوگئی،مچھلی فرائی کے اسٹالوں پررش بڑھ گیا۔ پنجاب کے بعض شہروں میں ایک روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد سردی اور بڑھ گئی۔ ملکہ کوہسار مری میں تو برفباری نے سیاحوں کے مزے ہی کرادیے۔راستے بند ہونے کے باوجود برفباری کے شوقین بڑی تعداد میں مری پہنچے ہوئے ۔ پشاور اور کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی مناسبت سے گرما گرم پکوانوں کا دور دورہ رہا۔

بالائی علاقوں اور فاٹا میں برفباری کے باعث یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال دئیے۔آزاد کشمیر کی وادیاں بھی برف سے ڈھک جانے کے بعد مزید دلکش مناظر پیش کرتی رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں