کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ

چائے، سوپ، یخنی اور خشک میوہ جات کے استعمال میں اضافہ

منگل 17 جنوری 2017 15:26

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) حالیہ برف باری بلا شبہ بلوچستان میں خشک سالی کے خاتمے میں اہمیت کی حامل ہے تاہم برف باری کے باعث عارضی مشکلات درپیش آ رہی ہیں جن سے نبردار آزما ہونے کے لے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جس میں پاک فوج ،فرنٹیئرکو رکے جوان ،سول انتظامیہ نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا، حالیہ برف باری کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ بلوچستان کی مین شاہراہ سبی جیکب آباد نیشنل ہائی وے روڈ،مستونگ قلات نیشنل ہائی وے روڈ ،کوژک ٹاپ ،ہرنائی روڈ اور دیگر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،لنڈا بازاروں اورچائے کے ہوٹلوں ،گرم سوپ اوریخنی کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے گردونواح میں برف باری کے بعد سردی بڑھنے سے شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا، گرم چائے ،سوپ اور یخنی کے ساتھ ساتھ ڈرائی فروٹ کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،سردی کی شدت میںا ضافے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کے مختلف علاقوں ہنہ اوڑک ،نواں کلی،سرہ غوڑگئی،سریاب ،بروری ،ائرپورٹ روڈ میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوا جسے خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ جلانے کی لکڑی اور ایل پی جی گیس کی ما نگ میں اضافہ ہوگیا ہے ،اس موقع پر شہریوں نے اپنی فیملی کے ساتھ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے کوئٹہ کے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

نصیرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بولان میں پھنسے ہوئے متعدد افراد نے ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فرنٹیئرکور بلوچستان اور لیویز اہلکاروں نے مچھ سے لیکر کوئٹہ تک دن رات برف باری میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی اور روڈ پر بھاری مشینری کے ساتھ برف ہٹانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نصیرآباد ڈویژن کے متعدد افراد نے پاک فوج اور فرنٹیئرکور بلوچستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برف باری میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ، اس موقع پر شہریوںنے گیس کے بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کی وجہ سے کوئٹہ اور اس کے مضافات میں شدید سردی ہے لیکن گیس پریشر میں کمی جبکہ بعض علاقوں میں گیس کی بندش کا سامنا بھی کرنا پڑا رہا ہے لہذامتعلقہ حکام جلد گیس بحال کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..