آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

پیر سے بدھ کے دوران ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برف باری ہوسکتی ،ْ محکمہ موسمیات

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:27

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش ،ْ کوئٹہ ، ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برف باری، منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش جبکہ پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مری ،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر مزید برف باری کی بھی پیشگوئی کی گئے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم ملک کے بالائی / وسطی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔ تاہم نوکنڈی 03، دالبندین اور پنجگور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لیپٹ میں رہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردہ میں درجہ حرارت منفی 09، استور منفی08،پاراچنار منفی07، مالم جبہ، قلات منفی06، گوپس، کالام، راولاکوٹ، گلگت، دیر منفی 05، بگروٹ منفی 04، اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu