آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان ،ْاسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بار ش،ْ پہاڑوں پر برف باری ،ْ سردی کی شدت بڑھ گئی

برف باری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ،ْاشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ،ْ راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا این ڈی ایم کی شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت ،ْ بلوچستان میں سیلابی ریلوں کے باعث تین گاڑیاں بہہ گئیں ،ْ سوار لوگوں کو بچالیا گیا مسلسل بارشوں سے کئی مکانات اور دیواریں منہدم ،ْ چھتیں گر گئیں ،ْ مختلف واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق ،ْ متعدد زخمی سیلابی ریلوں کی روک تھام کیلئے تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر کے چھٹیاں منسوخ ،ْ مزید برف باری اور بارش کا امکان رواں سال کے دوران زرعی پیداوار کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی ،ْ زرعی ماہرین

بدھ 25 جنوری 2017 13:25

آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان ،ْاسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بار ش،ْ پہاڑوں پر برف باری ،ْ سردی کی شدت بڑھ گئی
اسلام آباد /مظفر آباد /گلگت بلتستان /پشاور /کوئٹہ /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بار ش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بدھ کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ،ْ شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ،ْ راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ،ْ این ڈی ایم نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ،ْ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کے باعث تین گاڑیاں بہہ گئیں ،ْ سوار افراد کو مقامی لوگوں نے بچالیا مسلسل بارشوں سے کئی مکانات اور دیواریں بھی منہدم اور چھتیں گر گئیں ،ْ مختلف واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،ْبلوچستان میں سیلابی ریلوں کی روک تھام کیلئے محکمہ ایری گیشن محکمہ مواصلات وتعمیرات محکمہ لائیواسٹاک محکمہ صحت اور ریونیو سمیت تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر کے چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بار ش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بدھ کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا شمالی بلوچستان میں موسلادھاربارشیں اوربالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،ْ بارشوں سے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلوں میں ٹریکٹر، ٹرالی اور اور 3 گاڑیاں بہہ گئیں،گاڑیوں میں سوار افراد کو مقامی لوگوں نے بچا لیا،نواحی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے کئی مکانات اور دیواریں بھی منہدم ہوئی ہیںاور چھتیں بھی گر گئیں۔ بلوچستان کے دوسرے شہروں ژوب ،قلات ، چمن ،باکھان،موسی خیل، گلستان،سرنان،نوشکی اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد لوگوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ،ْ برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔

تین گاڑیاں برساتی ناولوں میں بہہ جانے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔حفاظتی اقدامات کے بارے میں کئے گئے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر خان ناصر کا کہناکہ ہے پہاڑوں علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی روک تھام کے لئے محکمہ ایری گیشن محکمہ مواصلات وتعمیرات محکمہ لائیواسٹاک محکمہ صحت اور ریونیو سمیت تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر کے چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں تمام محکموں کے درمیان رابطہ کے حوالے سے فلڈ کنڑول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کم نقصان اور انسانی جانوں کی حفاظت اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، نصیرآباد انتظامیہ مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے ، تمام سیلابی ریلو ں کو روخ موڑنے کے لئے محکمہ ایری گیشن اور محکمہ مواصلات وتعمیرات کو بھاری مشینری سیلابی راستوں پر منتقل کرنے ہدایت کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں شدید برفباری کا امکان ہے ،ْکشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ گلیات کے پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ جس سے لینڈسلائیڈنگ اور دریائے کابل کے معاون دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش ہو گی ۔

کراچی سمیت سندھ میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا لاہور ،ْ فیصل آباد ،ْ قصور ،ْ گوجرانوالہ ،ْ سیالکوٹ ،ْ کاہنہ ،ْ کندیاں ،ْ شجاع آباد اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے خنکی بڑھا دی ،ْشدید بارش کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے ادھر کراچی میں کالی گھٹائوں نے شہر کی فضائوں کا رخ کر لیا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بارش کا امکان ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں (آج)جمعرات کو بھی ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائیگا۔

دریں اثناء زرعی ماہرین نے موجودہ بارشوں کو فصلوں کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ رواں سال کے دوران زرعی پیداوار کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ممتاز زرعی ماہر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ملک میں طویل عرصے سے جاری خشک سالی کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ حالیہ بارشوں کے فصلوں پر انتہائی خوشگوار اورمثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے ابھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سے زرعی پیداوارمیں اضافہ ہوگا اورحکومت نے رواں مالی سال کیلئے جو اہداف مقرر کئے ہیں ان کے حصول میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..