ْگلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور برف باری جاری، لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند

استورمیںدرجہ حرارت منفی11 ہوگیا

جمعہ 27 جنوری 2017 12:37

ْگلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور برف باری جاری، لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند
استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارشوں اور برف باری کاسلسلہ مسلسل جاری ہے ،تیز بارش اور برف باری کے باعث جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے وہاں ضلع استور کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ استور،شاہراہ قراقرم ،شاہراہ سکردو اور استور کی تمام رابطہ سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پی ڈبلیو ڈی حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ استور 2 مقامات پر بلاک ہو گئی ہے ،بارش رک جانے کی صورت میں متاثرہ روڈ پر کام شروع کیا جائے گا اور ایک دو روز تک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کر دی جائے گی ۔واضح رہے کہ اس وقت ضلع استور کے بالائی علاقے پرشینگ ،گدئی ،داس خرم ،دیوسائی ،رٹو ،میر ملک ،قمری اورمنی مرگ میں تقریباً3 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے ، اس وقت ضلع استور کا درجہ حرارت منفی11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں مذید دو2 روز تک بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..