آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے اور حادثات میں 7 افراد زخمی

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ مختلف مقامات پرحد نگاہ صفرہونے سے ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔ مطابق ملک بھر میں کہیں دھند ہے تو کہیں بارش اورکہیں برفباری نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ سوات، کالام ، مالم جبہ، میاندم، گلیات ، ٹھندیانی ،ایوبیہ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے جب کہ ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے اور حادثات میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گردونواح میں دھند چھٹنے لگی ہے اور حد نگاہ 700 میٹر ہوگئی اور دھند کے باعث متاثر ہونے والی پروازیں شارجہ , ریاض اور ابوظہبی روانہ ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں دھند کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا جب کہ 2 گھنٹے بعد مطلع صاف ہو جائے گا. دوسری جانب سیالکوٹ، کوٹ ادو، ڈی جی خان، لیہ اورپنجگورمیں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر شدید دھند ہے اور حد نگاہ اکثر مقامات پر صفر ہوگئی ہے جس کے باعث نیشنل ہائی وے، قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اوکا ڑہ، ساہیوال، میاں چنوں، ملتان اوربہا ولپور اور احمد پور شرقیہ کے علا قوں میں شد ید دھند سے حد نگا ہ اکثر مقامات پر صفر ہوچکی ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ کسی مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن 130 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 4 ملی میٹر جب کہ کلام اور سیدو شریف ایک ملی میٹرجب کہ استور میں 0.2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی12 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ پاراچنار منفی8 ، مالم جبہ منفی 6 ، استور اور قلات منفی 4، مری منفی 3، چترال، دیر، کالام، کوئٹہ، گوپس اور بگروٹ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اورموسم خشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ صبح کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس وقت شہر کا درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..