شدید بارشیں برفباری ، بالائی نیلم کی سڑک 15 روز سے بند ،عوام گھروں میں محصور

شاہراہ نیلم پر جگہ جگہ سلائیڈنگ کے باعث مسافر موت کے منہ میں سفر کرنے پر مجبور ،عوامی خدمت کے دعویدار منظر عام سے غائب

پیر 30 جنوری 2017 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) شدید بارشیں برفباری ، بالائی نیلم کی سڑک 15 روز سے بند ،عوام گھروں میں محصور ،شاہراہ نیلم پر جگہ جگہ سلائیڈنگ کے باعث مسافر موت کے منہ میں سفر کرنے پر مجبور ،عوامی خدمت کے دعویدار منظر عام سے غائب ،محکمہ برقیات نے مشکل حالات میں بجلی بحال کرکے بہترین کارکردگی کا ثبوت دیاجس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، ایس سی او حکام کی کارکردگی بھی قابل فخر ہے ،تاہم ن لیگ کی حکومت کو بالائی نیلم کی روڈ بندش پر خصوصی توجہ دینا چائیے ۔

تاکہ عوام مسائل حل ہوسکیں۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی نیلم کے سابق ضلعی صدر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بالائی نیلم روڈ 15 ایام سے بند ہے ، جوحکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، ماضی میں پورے پانچ سال 5 گھنٹے سے زائد بندش نہیںہونے دی ۔

(جاری ہے)

عوام گواہ ہیں سردیوں میں برفباری کی وجہ سے اور گرمیوں میں بھارت کی جارحیت کی وجہ سے اگر نیلم ویلی روڈ پر موت کے سائے منڈلاتے رہے تو نیلم کے عوام کو کدھر جائیں گے ۔

حکومت فوری طور پر ایسے حا لات میں توجہ دے ۔ جو ادارہ نیلم کے عوام کی بہتری کیلئے دن رات محنت کریگا۔ اسی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ محکمہ برقیات بالائی نیلم شاردہ ڈویژن مبارکباد دیتاہوں کہ پہلی برفباری میں مشکل حالات میں دو دن کے اندر بجلی بحال کرنا بڑا کارنامہ ہے ۔ حال میں بھی ایک دن کے اندر اندر بالائی نیلم کی بجلی بحالی کی یقین دہانی اچھا اقدام ہے ۔

اس موقع پر عبدالرشید خان نے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کے نیلم کے مختلف محکمہ جات میں انتظامیہ آفیسران کی تعینا تی کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے محکمہ تعلیم نسواں میں نیلم سے میرٹ پر ڈی ای او نیلم کی تعیناتی کرکے نیلم کے افیسران کی حوصلہ افزائی کرنے کیساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کو میرٹ کے ڈگر پر چلایاہے ۔ انہوں نے کہاکہ برائے نام اپوزیشن کرنے کاعادی نہیں ہوں جہاں منفی اقدامات ہوں گے ضروری میڈیا کے سامنے لائوں گا اور کارکنوں کی پشت پر کھڑا ہوں گا۔حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف بغیر حسد کے کرنا جانتا ہوں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے