پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ

خیبرپختونخواہ سمیت فاٹا میں آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات

ہفتہ 4 فروری 2017 19:57

پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔خیبرپختونخواہ سمیت فاٹا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے پشاور اور گرد و نواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے ،بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،شانگلہ میں جاری بارش کے باعث شاہراہ قراقرم شوری نالہ لوٹر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندہوگئی ہے،لکی مروت اور گرد نواح میں رات سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،اسی طرح بنوں،دیر،کرک،ہنگو،چارسدہ،مردان اور نوشہرہ میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چترال47، میرخانی 20، دروش1، کالام،پاراچنار 10، بنوں05، پشاور(ائیرپورٹ03 ،شہر میں ایک ملی میٹر ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور رسالپور میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چترال 09 اورکلام میں 06 انچ برفباری ہوئی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں سرد ترین مقامات کے درجہ حضرارت میں پاراچنارمنفی06، قلات، گوپس، مالم جبہ، سکردو منفی 02، استور، کالام، دروش میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ سمیت فاٹا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..