آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی9 ڈگریسینٹی گریڈ رہا،محکمہ موسمیات

جمعرات 9 فروری 2017 11:33

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ پاراچنار، استورمنفی8، گوپس، چترال، سکردو، قلات منفی6، مالم جبہ منفی5، دروش منفی4، بگروٹ، دیر منفی3، راولاکوٹ اور ژوب میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم جمعرات کی شام/رات کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بالاکوٹ اور میرکھانی میں7 ملی میٹر بارش جبکہ پٹن4، کالام3، دیر، دروش2، بگروٹ3، چلاس2، گلگت اور مظفرآبادمیں ایک ملی میٹر بارش جبکہ استور میں 6.5 انچ ، کالام 1.5 اور ہنزہ میں 0.7 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu